برائے دفع جن
اگر گھرپر شریر جنات و شیاطین کا اثر ہو اور پتھر وغیرہ پھینکتے ہوں تو یہ آیت پڑھے:
اِنَّہُمْ یَکِیْدُونَ … تا … اَمْھِلْھُمْ رُوَیْدًا (17-15-86)
چار لوہے کی کیلوں پر ہر کیل پر پچیس پچیس بار اس آیت کو پڑھے، پھر ان کو گھر کے چاروں کونوں میں گاڑ دے۔
برائے بانجھ پن
بانجھ عورت کے واسطے ہرن کی جھلی پر زعفران اور گلاب سے یہ آیت لکھے:
وَلَوْ اَٗنَّ قُرْئَ انًا … تا …الاَمْرُ جَمِیعًا (31-13)
پھر اس تعویذ کو اس کی گردن میں باندھے۔
نیز… برائے بانجھ چالیس لونگوں پر سات سات بار اس آیت کو پڑھے:
اَٗوْ کَظُلُمٰتِ … تا … مِنْ نُّوْرٍٍ (40-24)
اور ایک لونگ کو ہر دن کھائے اور پاک ہو کر کھانا شروع کرے۔
فائدہ… شرط اس عمل کی یہ ہے کہ لونگ رات کو کھائے اور اس پر پانی نہ پیئے۔
برائے اسقاط جنین
جس عورت کا بچہ قبل از وقت گرجاتا ہو تو اس کیلئے
ایک دھاگا کسم کا رنگا ہوا اس کے قد کے برابر لے اور اس پر نو گرہیں لگا دے اور ہر گرہ پر:
وَاصْبِرْ وَمَا … تا … ھُمْ مَّحسِنُوْنَ ( 128-127-16)
اور سورۃ الکافرون پڑھے اور پھونکے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post