اعمال قرآنی-مشکلات کا حل

0

اولاد نرینہ کیلئے
جس عورت کے یہاں اولاد نرینہ نہ ہوتی ہو، لڑکیاں ہی پیدا ہوتی ہوں تو حمل پر تین مہینہ گزرنے سے پہلے ہرن کی جھلی میں زعفران اور گلاب سے اس آیت کو لکھے:
اَللّٰہُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ … تا … الْکَبِیْرُ الْمُتَعَالِ ( 9-9-13)
اس کے بعد یہ آیت لکھے:
یَزَکَرِیَّآ اِنَّا … تا … مِن قَبْلُ سَمِیّا ( 7-19)
پھر یہ لکھے:
بحق مریم و عیسیٰ ابنا صالحا طویل العمر بحق محمد و الہ وصحبہ
پھر اس تعویذ کو حاملہ کے باندھے رہے۔ خالق کائنات نے چاہا تو اولاد نرینہ کی دولت سے مستفید ہوگی۔
نیز… جو عورت سوائے لڑکی کے لڑکا نہ جنتی ہو تو اس کا شوہر اس کے پیٹ پر گول لکیر کھینچے اور ستر بار انگلی پھیرنے کے ساتھ ’’یَا متِیْنُ‘‘ کہے۔
بھاگا ہوا واپس آئے
اگر کسی کا نوکر یا بچہ بھاگ گیا ہو تو ایک کاغذ میں لکھ کر اور اس کو کسی چیز میں لپیٹ کر اندھیری کوٹھری میں دو پتھروں کے بیچ میں رکھ دے یعنی سورہ
فاتحہ اور آیت الکرسی کو لکھ کر پھر
اَللّٰھُمَّ اِنّیْ اَسْئَلُکَ بِحَقَ ھٰذِہِ الآیَاتِ الْمُبَارَکَۃِ اَنْ تُرجِعَہٗ اِلَیَّ یَا اَرْحَمَ الرَّحِمِیْنَ
لکھ کر پھر یہ آیات مبارکہ لکھے:
اَٗوْ کَظُلُمَتِ فِی لُّجَی … تا … فَمَا لَہ مِن نُوْرٍ ( 40-24)
وَمِنْ وَرَآئِھِم … تا … یُبعَثُوْنَ ( 100-23)
وَضَرَبَ لَنَا … تا… خَلْقَہُ ( 78-36 )
بَلْ ھُوَ …تا… لَوْحِ مَّحْفُوظِ ( 22-21-85)
پھر مندرجہ بالا دعا پڑھے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More