عزت و غناء:
اَلْعَزِیْزُ
خاصیت : چالیس روز تک ہر روز اکتالیس بار پڑھیں۔ غناء ظاہری یا باطنی اور عزت نصیب ہو اور کسی مخلوق کا محتاج نہ ہو۔
حفاظت از شر ظالمان:
اَلْجَبَّارُ
خاصیت: صبح و شام 216 بار پڑھے تو ظالموں کے شر سے محفوظ رہے۔
برکت اولاد:
اَلْمُتَکَبِرُ
خاصیت: بکثرت اس کے پڑھنے سے بزرگی اور برکت حاصل ہو اور شب زفاف میں دس بار ذکر کرے تو اولاد نرینہ نیک بخت پیدا ہو۔
اَلْخَالِقُ
خاصیت: سات روز متواتر روزانہ سو بار پڑھے تو تمام آفات سے سالم رہے۔
صنائع عجیبہ :
اَلْبَارِیُ الْمُصَوِّرُ
خاصیت: بکثرت اس کا ذکر کرنے سے صنائع عجیبہ کا ایجاد آسان ہو اور اگر بانجھ عورت سات روز تک روزہ رکھے اور پانی سے افطار کرے اور بعد افطار 21 بار پڑھے، بفضل باری تعالیٰ حمل قرار پائے اور اولاد ہو۔
مغفرت و دفع تنگی رزق :
اَلْغَفَّارُ
خاصیت: بعد نماز جمعہ سو بار پڑھے تو آثار مغفرت پیدا ہوں اور ہر تنگی دفع ہو بے گمان رزق ملے۔
(جاری ہے)
Prev Post
Next Post