حصول غناء و جاہ و قبول :
اَلْوَھَّابُ
خاصیت: بکثرت اس کا ذکر کرنے سے غنائ، قبولیت اور ہیبت و بزرگی پیدا ہو، اگر چاشت کے نفلوں کے آخری سجدے میں اس کو چودہ بار کہے، یہ مقاصد اس کو حاصل ہوں۔
وسعت رزق:
اَلرَّزَّاقُ
خاصیت: قبل نماز فجر گھر کے سب گوشوں میں دس دس بار کہے اور جو گوشہ سمت قبلہ کے داہنی طرف ہو، اس سے شروع کرے، تو وسعت رزق حاصل ہو۔
آسانی امور:
اَلْفَتَّاحُ
خاصیت : بعد نماز فجر سینے پر ہاتھ رکھ کر 71 بار پڑھے تو تمام امور میں آسانی ہو اور قلب میں طہارت و نورانیت اور رزق میں آسانی ہو۔
زوال محبت دنیا :
اَلْقَھَّارُ
خاصیت: بکثرت اس اسم مبارک کا ذکر کرنے سے دنیا کی محبت اور ماسوائے خالق کائنات کی عظمت دل سے جاتی رہے اور دشمنوں پر غلبہ ہو اور اگر چینی کے برتن پر لکھ کر ایسے شخص کو پلایا جائے جو بوجہ سحر کے خفیہ اعذار کا شکار ہو تو سحر دفع ہو۔
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post