ترقی علم و حافظہ:
اَلْعَلِیْمُ
خاصیت : اس اسم مبارک کی کثرت و مداومت سے حقائق و معارف منکشف ہوتے ہیں اور حافظہ قوی ہوتا ہے۔
وسعت رزق :
اَلْقَابِضُ
خاصیت : چالیس روز تک روٹی کے لقمے پر اس کو لکھ کر کھائے تو بھوک سے تکلیف نہ ہو اور زرق میں وسعت ہو۔
اَلْبَاسِطُ
خاصیت: نماز چاشت کے بعد دس بار پڑھنے سے حاجت پوری ہو اور روزی میں کشادگی ہو۔
امن از ظالم :
اَلرَّافِعُ
خاصیت : ستر بار پڑھنے سے ظالموں سے امن میں ہو اور ان کے دلوں میں ہیبت پیدا ہو۔
اَلْمُعِزُّ
خاصیت: شب دوشنبہ و شب جمعہ کو بعد نماز مغرب چالیس بار پڑھنے سے اس کی ہیبت لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو۔
برائے حفظ از حاسد :
اَلْمُذِلُّ
خاصیت: 75 بار پڑھ کر سر بسجود ہو کر دعا کرے تو حاسد کے حسد سے محفوظ رہے اور جس کا حق دوسرے کے ذمہ آتا ہو اور وہ اس میں ٹال مٹول کرتا ہو، اس کو بکثرت پڑھنے سے وہ اس کا حق ادا کرے۔
اجابت دعا:
اَلسَّمِیْعُ
خاصیت
جمعرات کے روز بعد نماز چاشت کے پانچ سو بار پڑھ کر جو دعا کرے قبول ہو۔
(جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post