گھر سے باہر جاتے وقت
جب گھر سے باہر نکلے تو کہے:
اَللَّھُمَّ احْفَظْنِیْ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَ مِنْ خَلْفِیْ وَعَنْ یَّمِیْنِیْ وَعَنْ شِمَالِیْ وَمِنْ فَوْقِیْ وَاَعُوْذُ بِعَظَمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ۔
(ترجمہ) اے اللہ! میرے سامنے سے میری حفاظت فرمایئے اور میرے پیچھے سے، اور میرے دائیں سے اور میرے بائیں سے اور میرے اوپر سے اور میں آپ کی عظمت کی پناہ مانگتا ہوں کہ میرے نیچے سے مجھے دھوکہ دے کر نقصان پہنچایا جائے (یا مجھے نیچے سے ہلاک کیا جائے)۔
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ اَصْلِحْ لِیْ شَأْنِیْ کُلَّہ وَ لَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ۔
(ترجمہ) اے حی و قیوم! میں آپ کی رحمت سے فریاد کرتا ہوں، میرے تمام کاموں کو درست کردیجئے اور مجھے ایک پلک جھپکنے کی دیر کے لیے بھی اپنے نفس کے حوالے نہ فرمائیے۔
اَللَّھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔
(ترجمہ) اے اللہ! اپنی حلال چیزوں کو میرے لئے اتنا کافی بنا دیجئے کہ آپ کی حرام چیزوں سے اجتناب کروں اور اپنے فضل سے مجھے اپنے سوا ہر مخلوق سے بے نیاز کر دیجئے۔
٭٭٭٭٭
Prev Post