قومی اسکواش ٹیم آج انڈونیشیا روانہ ہوگی

0

اسلام آباد (امت نیوز)11رکنی قومی سکواش ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے( آج) جمعہ کو انڈونیشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے مطابق ایشین گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلے جائیں گےمرد کھلاڑیوں میں اسرار احمد، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، فائزہ ظفر، رفعت خان اور آمنہ فیاض شامل ہیں پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More