نوشہرہ نے زلمی کرکٹ کپ جیت لیا

0

نوشہرہ (امت نیوز ) نوشہرہ زلمی گرینز نے زلمی آزادی کپ جیت لیا، فائنل میں نوشہرہ زلمی گرینز نے خیبر زلمی گرینز کو سات وکٹوں سے شکست دی، نگراں وزیر اعلیٰ دوست محمد اور چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے۔پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ہونیوالا زلمی آزادی کپ نوشہرہ زلمی گرینز کی فتح پر اختتام پذیر ہوا، فائنل میں نوشہرہ زلمی گرینز نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے خیبر زلمی گرینز ایک سو اکیاون رنز بناکر بناکر آؤٹ ہوئی۔ریحان آفریدی چالیس رنز بناکر نمایاں رہے، عمر عالم نے تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نوشہرہ زلمی گرینز نے ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرکے پہلا زلمی آزادی کپ اپنے نام کرلیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے رضا گیلانی چھیالس رنز بناکر نمایاں رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More