زر داری نے لیگی وفد کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا

0

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین آصف علی زر داری نے مسلم لیگ (ن)کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کے فیصلہ کے بعد لیگی وفد سے ملاقات سے بھی انکار کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے سابق صدر آصف علی زر داری سے ملاقات کیلئے رابطہ کیا گیا تو سابق صدر نے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔رپورٹ کے مطابق (ن )لیگ کے چھ رکنی وفد نے آصف زرداری سے ملاقات کیلئے پیغام بھجوایا جس پر سابق صدر نے انکار کر تے ہوئے جواب دیا کہ موجودہ حالات میں آپ کے ساتھ ملاقات کر سکتاہوں اور نہ ہی بات کر سکتاہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More