آسٹریلوی کرکٹرز اماراتی لیگ میں جلوہ گر نہیں ہونگے
سڈنی(امت نیوز)آسٹریلوی اسٹارز یو اے ای ٹی 20 لیگ میں جلوہ گر نہیں ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ٹوئنٹی 20 لیگ کا انعقاد رواں برس کے آخر میں کیا جائے گا تاہم اس کا شیڈول آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے متصادم ہے ، اس لیے کینگرو بورڈ کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں پر یو اے ای لیگ میں شرکت پر پابندی لگائی جائیگی ، اس طرح آسٹریلوی ہارڈ ہٹرز خلیجی لیگ میں جلوہ گر نہیں ہوسکیں گے البتہ حال ہی میں بی بی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے فاسٹ بولر مچل جونسن کو استثنیٰ حاصل ہوسکتا ہے۔اسی طرح بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ایک، ایک برس پابندی کے باعث فری لانسر بننے والے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اورنائب ڈیوڈ وارنر صحرا میں بھی ڈالرز کمانے کیلئے پہنچ سکتے ہیں۔