جب بازار میں داخل ہوں
بازار میں داخل ہوتے ہوئے یہ کلمات کہیں۔
٭ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہ‘ لَا شَرِیْکَ لَہ‘ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیّ’‘ لَّایَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَعَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیر’‘۔ (حصن حصین)
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ سلطنت اسی کی ہے۔ وہ زندہ کرتا اور موت دیتا ہے، اور وہ خود زندہ ہے جسے موت نہیں آئے گی۔ اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
اور اگر بازار میں خرید و فروخت کرنی ہو تو یہ دعا پڑھیں:
٭بِسْمِ اللّٰہِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ خیْرَ ھٰذِہِ السُّوْقِِ وَخَیْرَ مَافِیْھَا وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّمَا فِیْھَا۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اُصِیْبَ فِیْھَا یَمِیْنًا فَاجِرَۃً اَوْصَفْقَۃً خَاسِرَۃً۔ (حصن حصین)
ترجمہ: اللہ کے نام سے (داخل ہوتا ہوں) اے اللہ! میں اس بازار کی اور جو کچھ اس میں ہے اس کی خیر مانگتا ہوں اور اس بازار کے شر سے اور جو کچھ اس بازار میں ہے اس کے شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ یہاں گناہ والی قسم کھائوں یا کسی معاملے میں نقصان اٹھائوں۔
٭٭٭٭٭
Prev Post