پاکستان پر قرضوں کا بوجھ ساڑھے 29ہزارارب ہوگیا

0

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اخراجات کو پورا کرنے کی خاطر حکومت کی مقامی مالیاتی اداروں سے قرض گیری دھڑا دھڑ جاری ہے۔ا سٹیٹ بینک کے مطابق مقامی قرضے 17 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ پانچ سال کے دوران مقامی قرضوں میں 7 ہزار 239 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک سال کے دوران مقامی قرضوں میں 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، اس طرح کل مقامی قرضے 17 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے۔جون 2013 میں مقامی قرضوں کا حجم 9 ہزار 764 ارب روپے تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی مقامی مالیاتی اداروں سے قرض گیری کا مطلب صاف ہے کہ محصولات میں اضافہ توقعات سے ابھی بھی کافی کم ہے، یہی وجہ ے کہ اخراجات کو پورا کرنے کی خاطر حکومتی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اسٹیٹ بینک کی دستاویزکے مطابق مقامی قرضوں کا بوجھ 17 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ۔غیر ملکی قرضوں کا حجم ریکارڈ 11 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہوگیا ۔آئی ایم ایف کا قرض 732 ارب 70 کروڑ روپے ہے۔سرکاری اداروں کے قرضے 996 ارب 40 کروڑ روپے ہیں۔لیگی حکومت نے ریکارڈ15 ہزار 350 ارب روپے کے قرضے لئے۔مشرف کے 9 سالہ دور میں قرضوں میں 3 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔پیپلزپارٹی کے 5 سالہ دور میں قرضوں کے بوجھ میں 8 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More