شمالی وزیرستان میں بارودی مواددھماکہ- ایک شخص جاں بحق

0

بنوں (نمائندہ امت)شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ہو گئے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں واقع محمد خیل بازار میں بویا کے نام سے مشہور تجارتی مرکز میں بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں رفیق نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو آفراد جبکہ دو افراد سراج اور سمیع اللہ زخمی ہوگئے ہیں جنہیں میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد عام شہری ہیں بعض ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ دھماکہ میں تین سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ابھی تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More