جرائم کی سرپرستی پر ضلع ملیر کی تمام چوکیاں بند کرنے کا حکم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع ملیر ممیں زمینوں پر قبضے ، منشیات اور دیگر جرائم میں پولیس کے ملوث ہونے اور سرپرستی کرنے کے شواہد ملنے پر ایس ایس پی ملیر نے ضلع میں قائم تمام پولیس چوکیوں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ایس ایس پی ملیر شیراز نذیر نے ایک حکم نامے میں کہا کہ ضلع ملیر کی تمام پولیس چوکیاں مختلف جرائم میں ملوث افراد کی سرپرستی کر رہی ہیں، لہذا تمام پولیس چوکیاں فوری طور پر ختم کرکے متعلقہ عملہ اپنے تھانوں میں رپورٹ کرے۔ایس ایس پی ملیر نے حکم نامے میں مزید کہا کہ مذکورہ پولیس چوکیاں ریتی بجری چوری، ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ، زمینوں پر قبضے اور دیگر جرائم میں جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ تمام تعیناتیاں تھانوں کے ذریعے کی جائیں گی اور علاقے میں ہونے والے جرائم کا تمام ذمہ دار متعلقہ ایس ایچ او ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More