عدالتوں کےچکرلگاتے بڑے ہوئے-بختاور بھٹو

0

لاہور (خبر ایجنسیاں) آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ عدالتوں سے نہیں چھپ رہے، ہم توعدالتوں کے چکرلگاتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں، ہماری ماں ہمیں گود میں اٹھائے، ہاتھ پکڑ کر عدالت آتی تھیں۔ انہوں نے اپنے والد کی عدالت میں پیشی پر ردعمل میں کہا کہ آصف زرداری کیخلاف مقدمات میں کچھ نیا نہیں ہے۔ قبل ازیں پیشی کے بعد آصف زرداری سےپوچھا گیا کہ ایک طرف وزیراعظم حلف اٹھا رہے ہیں، دوسری طرف آپ عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اس طرح توہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ میں پیشی کیلئے 3 ستمبر تک انکی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More