پنجاب۔خیبرپختون میں ڈمی وزیراعلیٰ لائےگئے حکومت جہانگیر ترین چلائیں گے۔سینئر صحافی

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز نے کہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب میں کمزور امیدوار کو وزارت اعلیٰ کیلئے اس لئے نامزد کیا ہے تاکہ وہ صوبے کو کنٹرول کر سکیں۔پنجاب کوجہانگیر ترین چلائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشرف زیدی نےکہاکہ پنجاب کا سب سے زیادہ پسماندہ ضلع راجن پور ہے، ڈی جی خان نے پاکستان کو ایک بھی صدر دیا ہے ۔رئیس انصاری کا کہنا تھاکہ اصل وزیراعلیٰ پنجاب جہانگیر ترین ہیں۔انصار عباسی نے کہاکہ خیبر پختون میں بھی مضبوط وزیر اعلیٰ نہیں بنایا گیا۔ عمران خان پنجاب اور خیبر پختون کو خود چلانا چاہتے ہیں۔سلیم صافی نے کہاکہ پنجاب اور کےپی کے میں ڈمی وزیراعلیٰ لائے گئے۔ کے پی کے بھی جہانگیر ترین چلائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More