بشریٰ بی بی پاکستان کی پہلی برقع پوش خاتون اوّل

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 22ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھاتے ہی ان کی اہلیہ بشریٰ عمران پاکستان کی خاتون اول بن گئیں۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔اس دوران بشریٰ عمران مرکزِ نگاہ رہیں وہ سفید رنگ کے عبایا میں ملبوس تھیں۔پاکستان کی خاتون اول کا یہ انداز اب تک کی تمام خاتون اول سے کافی منفرد نظر آیا۔انہوں نے اس دوران سفید رنگ کے عبایا کے علاوہ سفید رنگ کے جوتے، سفید انگوٹھی اور ناخن پر سفید رنگ کی پولش بھی لگائی تھی جبکہ حلف برداری کے دوران ان کے ہاتھوں میں سفید رنگ کی تسبیح بھی موجود تھی۔ٹوئٹر پر بشریٰ بی بی کے اس انداز کو بھی خوب سراہا گیا۔کسی نے ان کے انداز کو شیئر کر کے اسے نئے پاکستان کی تصویر قرار دیا۔ایک صارف نے کہا کہ بشریٰ عمران سفید رنگ کے لباس میں خوبصورت نظر آئیں۔صارفین بشریٰ بی بی کے خاتون اول بننے پر خوش دکھائی دئیے۔دریں اثناء پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور پاکستان کی خاتون اول نے عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد عوام کے نام پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرسی آنی جانی چیز ہے آج میں خوش نہیں بلکہ ڈری ہوئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے۔خاتون اول نے کہا عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ، صحت اور تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔ عوام نے جو ہمیں منتخب کیا، انشا اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More