بیورو کریسی کو کنٹرول کرنے کیلئے68ایماندار افسران شارٹ لسٹ

0

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے بیوروکریسی کو کنٹڑول کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا، ابتدائی طور پر ملک بھر کے مختلف اداروں میں ایماندار افسران تعینات کیے جائیں گے، 68 افسران کے نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان نےہفتہ کےروزایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز حلف اٹھانے کے بعد فوری حکومتی امور کا جائزہ لینا شروع کردیا۔سب سے پہلے اپنی ابتدائی کابینہ کا بھی اعلان کردیا ہے جس میں 15 وفاقی وزراء اور 5 مشیران کا اعلان کیا گیا ہے۔ ابتدائی کابینہ میں کئی کئی بڑے بڑے نام شامل ہیں جن میں شاہ محمود قریشی،، اسد عمر،، شفقت محمود، پرویز خٹک،، عبدالرزاق داود اور دیگر شامل ہیں۔ کابینہ منتخب کرنے کے بعد اب وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی کو کنٹڑول کرنے کیلئے اس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر ملک بھر کے مختلف اداروں میں ایماندار افسران تعینات کیے جائیں گے۔ ملک بھر کے مختلف اداروں میں ایماندار افسران تعینات کرنے کیلئے کل 68 افسران کے نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔ ان افسران کو آئندہ چند روز کے اندر اہم ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More