مشرف کی عدم گرفتاری پرسیکریٹری داخلہ سپریم کورٹ طلب

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سنگین غداری کیس میں پرویزمشرف کی عدم گرفتاری پر سیکریٹری داخلہ کو سپریم کورٹ نے بلالیا، آئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔ پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جسٹس یاورعلی کی سربراہی میں کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجودپیش کیوں نہیں کیاگیا؟عدالت نے کہا کہ پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔سابق صدر کے وکیل نے موقف اپنایاکہ پرویزمشرف کی جان کوخطرہ ہے، صدرلیول کی سیکیورٹی دی جائے تومشرف پیش ہوجائیں گے۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیکریٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوکروضاحت دیں۔اس موقع پر عدالت نے پراسیکیوٹراکرم شیخ کے رویے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اکرم شیخ نے کیس چھوڑناتھاتودرخواست کیوں نہیں دی، اکرم شیخ سینئروکیل ہیں انہیں اتنا توعلم ہوناچاہئے تھا اور وزارت داخلہ کولکھاگیاخط عدالت کوکیوں دیاگیا؟اگر ان کو پیش نہیں ہونا تھا تو عدالت کو درخواست دے کر آگاہ کرتے۔عدالت کو بتایا گیا کہ اکرم شیخ ناسازی طبیعت کی بنا پر ملک سے باہر ہیں آج نہیں آسکتے، اور وہ اپنا استعفیٰ وزارت داخلہ کو بھیج چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More