آج کی دعا

0

عید کی مبارک باد دیتے ہوئے
عید کے روز کسی سے ملتے ہوئے اسے مبارک باد کے ساتھ یہ دعا دینی چاہئے۔
’’تَقَبَّلَ اللّٰہُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ‘‘
ترجمہ: ’’اللہ تعالیٰ ہم سے اور آپ سے (عبادات) قبول فرمائے۔‘‘(فتح الباری)
حاجی کو مبارک باد د یتے ہوئےجب کوئی شخص حج کی سعادت حاصل کر کے واپس گھر آئے تو اسے مبارک باد کے ساتھ یہ دعا دی جائے:
قَبِلَ اللّٰہُ حَجَّکَ وَ غَفَرَ ذَنْبَکَ وَ اَخْْلَفَ نَفْقَتَکَ (ابن السنی ص 143)
ترجمہ: ’’اللہ آپ کے حج کو قبول فرمائے، آپ کے گناہ معاف فرمائے اور جو کچھ آپ نے (حج کے سفر میں) خرچ کیاِ اس کا بدلہ آپ کو عطا کرے۔
نیز حاجی سے اپنے لیے دعا بھی کرانی چاہئے۔ وہ حج کرکے گناہوں سے پاک ہو کر لوٹا ہے، اس لیے اس کی دعا قبول ہوتی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More