عمران خان کیلئے موجودہ ٹیم کیساتھ ملک کو بحران سے نکالنا آسان نہیں-لیاقت بلوچ
لاہور (امت نیوز)جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے ٹکٹ ہولڈرز عزم نو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی بہار ہو کہ خزاں ،کے مصداق ہر حال میں اقامت دین ، پاکستا ن کو اسلامی ، فلاحی اور خوشحال ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ نئی حکومت سے عوام کی بڑی توقعات وابستہ ہیں ۔ بحران اور امتحان جتنا بڑا ہے ، عمران خان کے لیے تنہا یا اپنی موجودہ ٹیم کے ساتھ معرکہ سر کرنا آسان نہیں۔