مسجد میں داخل ہوتے وقت
مسجد میں داخل ہوتے وقت پہلے دایاں پائوں مسجد میں لے جائیں اور یہ دعا پڑھیں:
بِسْمِ اللّٰہِ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ رَسُوْ لِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ
ترجمہ: اللہ کے نام سے اور رسو ل اللہ ﷺ پر صلاۃ و سلا م ہو، اے اللہ میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھو ل دیجئے۔
مسجد سے باہر نکلتے وقت
(1) بِسْمِ اللّٰہِ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِِّیْ اَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ
ترجمہ:-اللہ کے نام سے اور رسو ل اللہ ﷺ پر درودو سلام ہو، یااللہ ! میں آپ سے آپ کے فضل کا سوال کرتاہوں ۔
نیز یہ دعا پڑھیں:-
(2) اَللّٰھُمَّ اعْصِمْنِیْ مِنَ الشَّیْطَانِ
ترجمہ: یااللہ! مجھے شیطان سے بچائیے (حصن حصین)
٭٭٭٭٭
Prev Post