حفاظت اولاد
جس خاتون کے بچے زندہ نہ رہتے ہوں، وہ بِسْمِ اﷲِ الرَّحَمٰنِ الرَّحِیمِ کو اکسٹھ مرتبہ لکھ کر تعویذ بنا کر اپنے پاس رکھے، تو بچے محفوظ رہیں گے، مجرب ہے۔
حکام کیلئے
کسی کاغذ پر بسم اللہ مکمل پانچ سو مرتبہ لکھے اور اس پر ڈیڑھ سو مرتبہ اسے پڑھے، پھر اس تعویذ کو اپنے پاس رکھے تو حکام مہربان ہو جائیں اور ظالم کے شر سے محفوظ رہے۔
درد سر کیلئے
اکیس مرتبہ لکھ کر درد والے کے گلے میں یا سر پر باندھ دیں تو درد سر جاتا رہے۔ بسم اﷲ کی خاصیات اور برکات بہت زیادہ ہیں۔ ان میں سے چند بقدر ضرورت لکھی گئی۔
درود شریف کے بعض خواص:
حکیم الامت حضرت مولانا تھانوی قدس سرہ نے اپنی کتاب ’’زاد السعید‘‘ میں درود شریف کی بعض خصوصیات اور دینی و دنیوی مقاصد کے حصول میں اس کی برکات مستند روایات سے نقل فرمائی ہیں، وہ یہاں لکھی جاتی ہیں۔
قبولیت دعا
1۔ حضرت علی مرتضیٰٰ ؓ فرماتے ہیں کہ تمام دعائیں رکی رہتی ہیں، جب تک رسول کریمؐ اور آپؐ کی آل پر درود نہ پڑھو۔ (معجم اوسط طبرانی)
2۔ حضرت فاروق اعظم ؓ فرماتے ہیں کہ دعا آسمان و زمین کے درمیان معلق رہتی ہے اوپر نہیں جاتی، جب تک اپنے نبیؐ پر درود نہ پڑھو۔ (ترمذی)
مال میں برکت و زیادتی
حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ جس شخص کو یہ منظور ہو کہ میرا مال بڑھ جائے تو اس کو چاہئے کہ ان الفاظ کے ساتھ درود پڑھا کرے۔
اللھم صل علیٰ محمد عبدک و رسولک و علی المومنین و المومنات و المسلمین و المسلمات۔
(جاری ہے)
Prev Post
Next Post