اللہ جل جلالہ
ترجمہ: یہ اسم ذات ہے۔
عدد: 66
خواص:
1۔ روزانہ ایک ہزار بار پڑھنے سے کمال یقین نصیب ہوتا ہے۔
2۔ جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پاک و صاف ہوکر خلوت میں پڑھنے سے مقصود آسان ہوجاتا ہے، خواہ کیسا ہی مشکل ہو۔
3۔ جس مریض کے علاج سے اطبا عاجز آگئے ہوں، اس پر پڑھا جائے تو اچھا ہوجاتا ہے، بشرطیکہ موت کا وقت نہ آگیا ہو۔
4۔ ہر نماز کے بعد سو بار کا وظیفہ کرنے والا صاحب باطن وصاحب کشف ہوجاتا ہے۔
5۔ 66 بار لکھ کر دھو کر مریض کو پلائیں، اللہ تعالیٰ شفا عطا فرماتا ہے۔ خواہ مرض آسیب کیوں نہ ہو۔
6۔ آسیب زدہ کے لئے کسی برتن میں اسم اللہ اس برتن کی گنجائش کی تعداد لکھ کر آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط شیطان جل جاتا ہے۔
7۔ جو شخص اسم ’اللہ‘ کو محبت الٰہی کی وجہ سے پڑھے گا اور شک نہیں کرے گا تو وہ صد یقین میں سے ہوگا۔
8۔ جو ہر نماز کے بعد سات بار ھو اللہ الرحیم پڑھتا رہے گا، اس کا ایمان سلب نہیں ہوگا اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔
9۔ جو شخص ایک ہزار بار یااللہ یاھو پڑھے گا، اس کے دل میں ایمان اور معرفت کو مضبوط کردیا جائے گا۔
10۔ جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک یااللہ یارحمن پڑھتا رہے، پھر وہ جس چیز کی دعا کرے اللہ تعالیٰ اسے وہ عطا فرمائے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭
Prev Post
Next Post