باکسر عامر خان کا مقابلہ آج کینیڈین حریف سے ہوگا

0

لندن (امت نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر ایکشن میں نظر آئیں گے اور آج ان کا مقابلہ کولمبیئن نژاد کینیڈین باکسر سیمیوئل ورگاس سے ہوگا۔ دونوں باکسر کے درمیان یہ مقابلہ انگلینڈ کے ارینا برمنگھم میں ہوگا جس میں عامر خان کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔یہ فائٹ عامر خان کی سال میں دوسری فائٹ ہوگی جبکہ اس سے قبل وہ اپریل میں کینیڈا کے فل لو گریکو کے مدِ مقابل آچکے ہیں جس میں انہوں نے اپنے حریف کو صرف39 سیکنڈ میں ناک آٹ کردیا تھا۔عامر خان اور سیمیوئل ورگاس کے درمیاب فائٹ کا فاتح والٹر ویٹ ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھے گا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو وہ اپنی 36 فائٹس میں سے 32 میں کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ انہیں 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ 2016 میں عامر خان کو میکسیکن باکسر کنیلو الواریز نے مڈل ویٹ مقابلے میں چھٹے ہی رانڈ میں ہی ناک آٹ کردیا تھا۔اس شکست کے بعد سے تقریبا دو سال تک عامر خان باکسنگ رنگ سے دور تھے، تاہم انہوں نے اپریل میں کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے خلاف فائٹ سے کامیاب واپسی کی تھی۔۱

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More