انٹرنیشنل تھرو بال کوچنگ کورس 13 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

0

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل تھرو بال کوچنگ کورس 13 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ تھرو بال کوچنگ کورس منعقد کروانے کا مقصد ملک میں تھرو بال کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں دو روزہ کورس 10 اور 11 ستمبر کو جبکہ اسلام آباد میں دو روزہ کورس 13 اور 14 ستمبر کو ہوگا۔ کورس کے دوران سری لنکن کوچ رومیش مہاراج پاکستانی کوچز تربیت دیں گے۔ کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More