اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

الرحمٰن
ترجمہ: بڑا مہربان۔ بہت بخشنے والا
عدد: 298
خواص:
1۔ ہر نماز کے بعد سو بار پڑھنے سے قلب کی غفلت اور نسیان دور ہو جاتا ہے اور دنیا کے معاملات میں مدد کی جاتی ہے۔
2۔ اس اسم کو کثرت سے پڑھنے والا ہر امر مکروہ سے محفوظ رہتا ہے۔
3۔ اسے لکھ کر اور دھوکر پلانے سے گرم بخار سے شفا نصیب ہوتی ہے۔
4۔ جو کوئی صبح کی نماز کے بعد دو سو اٹھانوے بار پڑھے گا، حق تعالیٰ اس پر بہت رحم فرمائے گا۔
5۔ جو کوئی اکتالیس دن تک روزانہ اکتالیس بار یَا رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَ الْآخِرَۃِ وَ یَا رَحِیْمَھُمَا پڑھے گا، اس کی ضروری حاجت پوری ہوجائے گی۔
6۔ جو کسی حاکم کے سامنے یَا رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَ الْآخِرَۃِ وَ یَا رَحِیْمَھُمَا بِحَقِّ یَا بَدُوْحُ بِحَقِّ یَا بَدُوْحُ پڑھتا جائے اور دم کرتا جائے، اس پر حاکم سختی نہیں کرے گا۔
الرحیم جل جلالہ
ترجمہ: بہت رحم کرنے والا
عدد: 258
خواص
(1) جو ہر روز سوبار پڑھنے کا معمول بنائے، اسے حق تعالیٰ کی رحمت نصیب ہوتی ہے اور لوگوں کے قلوب اس کے لئے نرم ہوجائے ہیں۔
(2) جو اس کا کثرت سے ورد کرتا ہے وہ مستجاب الدعوات بن جاتا ہے اور زمانے کے مصائب سے محفوظ رہتا ہے۔
(3) جو کسی جابر حکمران کے پاس جاتے وقت یا رحمن یا رحیم پڑھتا ہے، رب تعالیٰ اسے اس ظالم کے شر سے بچالیتا ہے اور اس کی خیر اسے عطا فرماتا ہے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More