پاکستان کی کرکٹ کو مزیدآگے لے جانا ہو گا-چیئر مین پی سی بی
لاہور (امت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں موجود ہے لیکن انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے اس عہدے کیلئے ماجد خان کا نام تجویز نہیں کیا۔احسان مانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی جانب سے ماجد خان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر بنائے جانے کی تجویز سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ بات سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس طرح کی خبریں کون پھیلا رہا ہے اور ان کا مقصد کیا ہے؟۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ موجود ہے اور وہ بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات آئین کے مطابق چلائے جائیں۔