نائومی اوساکا نے یو ایس اوپن ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

0

نیویارک(امت نیوز) جاپان کی نائومی اوساکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی، انہوں نے فائنل میچ امریکی سابق عالمی نمبر ایک اور 23 گرینڈ سلام کی فاتح سرینا ولیمز کو شکست دیکر کوئی گرینڈ سلام جیتنے والی پہلی جاپانی ویمنز کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ ان سے قبل جاپان کی کسی کھلاڑی نے اعزاز حاصل نہیں کیا، اس سے قبل نائومی اوساکا نے سیمی فائنل میں امریکا کی ہی میڈیسن کیز کو شکست دیکر کسی گرینڈ سلام کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی جاپانی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا، ان سے قبل کوئی جاپانی کھلاڑی کسی گرینڈ سلام کے فائنل تک نہیں پہنچی تھی، ان سے قبل بہترین کارکردگی کا ریکارڈ کمیکو ڈیٹ کے پاس تھاجنہوں نے 1996ء میں ومبلڈن اوپن ٹینس کیسیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ نائومی اوساکا نے میگا ایونٹ میں فائنل میں پہچنے کے بعد بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے امریکا کی سرینا ولیمز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More