’’وزیراعظم کی قیادت میں ملک کھیلوں میں ترقی کریگا‘‘

0

اسلام آباد(امت نیوز)اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیرخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کھیلوں کے علاوہ دوسرے شعبوں میں ترقی کرے گا،گذشتہ روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے عمران خان کو پاکستان کا 22 و اں کامیاب وزیر اعظم منتخب ہونے پر اُن کو اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ ان کے دور حکومت میں پاکستان کامیابیوں کی منازل طے کرتا ہوا دنیا کا ایک بہترین اور خودمختار ملک بنے گا۔ 10 سال تک سکواش کے میدان میں دنیا پر حکمرانی کرنے والے جان شیر خان نے اس اُمید کا بھی اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پاکستان کی تمام سپورٹس اور بالخصوص پاکستان سکواش کی بحالی کے لئے اور اسکو کامیابی کی جانب گامزن کرنے اور دنیا بھر میں دوبارہ کھیلوںمیں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے اور ساتھ ہی حکومتی سطح پر پاکستان سکواش فیڈریشن اور پاکستان ایر فورس کے ساتھ ملکر سکواش کو جو مسائل درپیش ہیں انکا ازالہ کرینگے،چاربار سوپر سیریز کے ریکارڈ ہولڈر جان شیر خان نے وزیر اعظم عمران خان کی منتخب ٹیم کی جانب سے پی ٹی وی کے ایک نئے سپورٹس چینل کے اجراء پر انکے کردار کو بھی خوب سراہا جس پر کرکٹ کے علاوہ بقایا تمام کھیلوں کے مقابلوں کو دکھایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More