آج کی دعا

0

جب کوئی مصیبت پیش آئے
جب کسی شخص کو کوئی مصیبت پیش آئے (خواہ اپنے کسی عزیز کی موت سے یا کسی اور وجہ سے) تو اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھے:۔
اَللّٰھُمَّ أْجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا۔(مسلم)
(ترجمہ) یا اللہ! مجھے میری مصیبت میں اجر عطا فرمائیے اور مجھے اس کے بدلے کوئی بہتر چیز عطا فرمائیے۔
جب کسی سے تعزیت کرے
جب کسی مرنے والے کے پسماندگان سے تعزیت کرنی ہو تو یہ کلمات کہے:
اِنَّ لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وَلَہٗ مَا اَعْطیٰ وَکُلُّ شَیْ ٍٔ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمًّی فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ۔ (بخاری ومسلم)
(ترجمہ) بیشک اللہ ہی کا تھا جو اس نے لے لیا اور اللہ ہی کا ہے جو اس نے عطا فرمایا اور اس کے نزدیک ہر شخص کا ایک وقت مقرر ہے، لہٰذا تمہیں چاہئے کہ صبر کرو اور ثواب حاصل کرو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More