”وزیر اعظم نے مانی کو لاکرکھلاڑیوں پر احسان کیا“

0

لاہور(امت نیوز) سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک تجربہ کار شخص کو پی سی بی گورننگ بورڈ میں لاکر کرکٹ کے کھیل اور کھلاڑیوں پر احسان کیا ہے اور بعدازاں گورننگ بورڈ نے احسان مانی کو چیئرمین منتخب کیا۔ نومنتخب چیئرمین احسان مانی ایک تجربہ کار اور بہترین انسان ہیں جو کہ آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ امید ہے یہ اپنے تجربے سے پاکستان کرکٹ کو عروج تک پہنچائیں گے۔ منظور علی عارف نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں بدعنوانی کرنے والے عہدیداران کا احتساب کیا جائے اور کرکٹ سے محبت کرنے والے کھلاڑیوں اور آرگنائزروں کو خدمات کا موقع دیا جائے تاکہ یہ کھیل پروان چڑھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی جنرل توقیر ضیاء نے کرکٹ کی پروموشن کیلئے منٹو پارک میں کھلاڑیوں کو نیٹ لگواکر دیئے تاکہ نوعمر کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کے مواقع مل سکیں۔ مگر سابق دورِ حکومت میں منٹو پارک سے جو کہ کرکٹ کا گہوارہ کہلاتا تھا نیٹ اکھاڑ کر پھینک دیئے جس سے کرکٹ کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد منٹوپارک میں نیٹ بحال کروائے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More