آئی سی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو بھارت سے ہوگا

0

دبئی۔09 ستمبر(اے پی پی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کا آئندہ چیف ایگزیکٹو بھارت سے ہوگا۔ اس کیلئے انیل کمبلے کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ جو اس آئی سی سی گورننگ بورڈ کا حصہ بھی ہیں۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے آئندہ برس شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ رچرڈسن نے 2002ء میں بطور آئی سی سی جنرل منیجر گورننگ باڈی کو جوائن کیا تھا، 2012ء میں ہارون لورگاٹ کے مستعفی ہونے کے بعد وہ گزشتہ چھ برس سے بحیثیت آئی سی سی چیف ایگزیکٹو خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More