کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں -سینیٹر دلاور عباس

0

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست اعلی سینیٹر دلاور عباس نے کہاہے کہ کھلاڑی کھیلوں کے ذریعے انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے غیت رسمی گفتگو کے دوران کیا۔دوسری جانب ڈیوس کپ کوچ حمید الحق انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی میں نیشنل ملٹی ادارے بڑا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور ان اداروں کو چاہیئے کہ کرکٹ کے علاوہ دوسری کھیلوں کی ترقی پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل سبحان کامیاب ایونٹ کروانے پر مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ ٹورنامنٹ میں اتنی بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی اور ان بچوں نے مستقبل میں ملک کا نام روشن کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More