سی پیک منصوبہ پاک چین کی دوستی کا عظیم ثبوت ہے- منور رضا
کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) این اے 256، پی ایس127اور128 سے ٹکٹ ہولڈر ناصر الدین محمود، محسن جاوید کی کارکنان کے اعزاز میں ناظم آباد نمبر1میں عشائیہ تقریب سے سید منور رضا نے کہاکہ سی پیک عظیم منصوبہ اور پاکستان و چین کی دوستی کا عظیم ثبوت ہے۔ جس سے عدم دلچسپی یا عدم توجہ یا سست رفتاری کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی۔ اس موقع پر سندھ کے سابق صدرشاہ محمد شاہ، خواجہ طارق نذیر، ایم این اے کھیل داس کوہستانی، علی اکبر گجر،ملک تاج ، سید نثار شاہ، سید زاہدعلی شاہ، جاوید میاں، عمر بٹ،اسلم خٹک ایڈووکیٹ، پروین بشیر و دیگر بھی موجود تھے ۔