دونوں میں سے ایک بیٹا رات کو اسپتال میں موجود رہتا

0

لاہور(نمائندہ امت) بیگم کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں زیر علاج رہیں۔”امت“ کے ذرائع کے مطابق عام پریکٹس یہ تھی کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک میں بیگم کلثوم نواز کے ساتھ ان کے دونوں بیٹوں حسین یا حسن میں سے کوئی ایک رات کے وقت بھی موجود رہتا تھا ،کبھی کبھی حسین نواز کا بیٹا ذکریا بھی اپنی دادی اماں کے تیمارداری کے لئے رات کو اسپتال میں موجود رہتا۔ آخری رات جب طبیعت اچانک زیادہ بگڑی کلثوم نواز کے ساتھ ان کا چھوٹا بیٹا حسن نواز موجود تھا بعد میں حسین نواز اور فیملی کے دوسرے افراد کو بھی اسپتال بلالیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے اپنی آخری کوششوں کے بعد جیسے ہی اس انتہائی تکلیف دہ خبر سے اہل خانہ کو آگاہ کیا تو حسن اور حسین نو از نے پاکستان میں فیملی ممبران سے رابطہ کیا اورانہیں دکھی دل کے ساتھ آگاہ کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More