صفدر-مریم اور بچوں کیخلاف نیب کے پی کی تحقیقات

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )قومی احتساب بیورو نے کیپٹن ریٹائرڈصفدر،مریم نواز اوران کے بچوں کیخلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے جائیدادکی تفصیلات طلب کرلیں۔نیب خیبرپختون نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کوخط لکھ کر کیپٹن ریٹائرڈصفدرمریم نواز اوران کے بچوں کی جائیدادکی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدراوردیگرکیخلاف کرپشن کے الزام میں انکوائری جاری ہے، نیب کے پی نے پہلے بھی تفصیل مانگی تھی جومقررہ تاریخ پرنہیں دی گئی،کیپٹن رصفدر،ان کی اہلیہ مریم نوازکی جائیدادکی تفصیل دی جائے اس کے علاوہ صفدرکی بیٹی مہرالنساء ،جنیدصفدراورماہ نورصفدرکی جائیداد کی تفصیل بھی دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More