نیک اور پارسا خاتون تھیں-دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں- اعتزاز احسن

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسردہ ہیں اور ان کے اہل خانہ کو  ماضی میں ان کے الفاظ سے جو تکلیف پہنچی تھی، اس پر معذرت خواہ ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نیک اور پارسا خاتون تھیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے اظہار تاسف کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا جس پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کابہت بڑا نقصان ہے، جمہوریت کیلئے ان کی گراں قدر خدمات تھیں۔رہنما پی پی پی نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں بیگم کلثوم نواز جوانمردی سے ڈٹی رہیں۔خیال رہے کہ رواں سال جون میں اعتزاز احسن کا ایک متنازع بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے شریف خاندان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ زبان زد عام ہے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک جہاں کلثوم نواز زیرعلاج تھیں، شریف خاندان کی ملکیت ہے۔اعتزاز احسن نے الزام عائد کیا تھا کہ ہارلے اسٹریٹ کوئی اسپتال نہیں کلینک ہے لیکن وہاں دل کے بائی پاس ہوتے ہیں۔اعتزاز احسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے اپنے اہلیہ کے ساتھ رہنے کو تاخیری حربہ قرار دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More