گرفتاریوں کیخلاف خواجہ سراوں کا کلفٹن تھانے پر دھاوا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن پولیس نے سی ویو سمیت دیگر علاقوں میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خواجہ سراؤں اور مالشیوں کے خلاف پیر اور منگل کی درمیانی شب آپریشن کرتے ہوئے 5خواجہ سراؤں اور کئی مالشیوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ی کی اطلاع ملنے پر خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے منگل کی صبح کلفٹن تھانے پر دھاوا بول دیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔پولیس نے مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کردیا۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب سی ویو اور اطراف کے علاقے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خواجہ سراؤں اور مالشیوں کے خلاف چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے 5 سے زائد خواجہ سراؤں اور مالشیوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔گرفتار شدگان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 227/18 درج کرلیا گیا۔ ’’امت‘‘ کو ایس ایچ او جاوید ابڑو نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے خواجہ سراؤں میں سونیا، انعم، صنم، سپنا ، غزل اور دیگر شامل ہیں ،جبکہ مالشیوں میں اختر ، مبشیر ، حسن اور عرفان سمیت دیگر شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے خواجہ سرا اور مالشی سی ویو سمیت دیگر علاقوں میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور عوامی شکایات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا۔دوسری جانب گرفتاری کی اطلاع ملنے پر خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے کلفٹن تھانے پہنچ کر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے تھانے میں گھس کر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی، جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کردیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More