2ملزم جعلی کرنسی سمیت پکڑے گئے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مبینہ ٹاؤن پولیس نے 2 ملزمان کو جعلی کرنسی سمیت پکڑلیا۔پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں 33 ملزم دھرلیے گئے، جب کہ ایک چور کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن پولیس نے 2 ملزمان ارسلان بیگ اور نوید حسین کو گرفتار کرکے ہزار روپے والے 10 جعلی نوٹ، 20 ہزار روپے سے زائد مالیت کے جعلی پرائز بونڈ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔ملزمان اندرون سندھ اور پنجاب سے جعلی نوٹ لاکر کراچی کے مختلف علاقوں میں چلاتے تھے ۔ملزمان کئی سالوں سے جعلی کرنسی کا کاروبار کررہے ہیں۔ رینجرز نے گڈاپ، قائد آباد ، سپرمارکیٹ کے علاقے سے 7 ملزمان عامر علی ، شہزاد خان ، شاہ زین ، اسامہ ، اصغر زیب عرف صفدر زیب ، میر حسن اور محمد عمران خان عرف پنکچر والا کو گرفتار کرلیا۔اے سی ایل سی پولیس نے 5 موٹر سائیکل لفٹرز سراج الدین ، عرفان ، علی رضا ، فضل جمیل عرف بابر اور مومن شاہ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور 5 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔گلشن اقبال پولیس نے ملزم شہزاد عرف کلو، پاک کالونی پولیس نے 2 ملزمان ناصر علی ، آصف علی ،اتحاد ٹاؤن پولیس نے 3 ملزمان عبدالوہاب ، خان محمد ، اسماعیل ، سعید آباد پولیس نے ملزمان فرقان ، یاسین ، تیموریہ پولیس نے ملزمان ہدایت اللہ ، یار محمد ماڈل کالونی پولیس نے دو ملزمان علی حسن ، نعمان ، سائٹ اے پولیس نے 4 ملزمان نوید، اکرم ، آصف ، نور خان ، سولجر بازار پولیس نے 2 ملزمان زوہیب ، جمیل حسین ، فریئر پولیس نے ملزم کمال ، شارع فیصل پولیس نے 2 ملزمان سردار اور جان محمد کو گرفتار کرلیا۔آرام باغ کے علاقے برنس روڈ پر ایک گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر چور گھس گیا۔علاقہ مکینوں کے چور مچانے پر فیضان نامی چور نے موبائل پھینک دیا اور بھاگنے لگا، تاہم عوام نے اسے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More