لوگر میں طالبان کے ہاتھوں4امریکی ہلاک-غزنی اڈے پر قبضہ

0

پشاور (نمائندہ خصوصی) غزنی کے بعد لوگر میں حملے تیز ہوگئے ہیں ایک ہفتے کے دوران 4امریکی فوجی طالبان کے حملوں میں ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق طالبان نے لوگر میں بھی حملے تیز کردیئے ہیں بدھ کی صبح بھی طالبان نے اس وقت امریکی فوجیوں کونشانہ بنایاجبکہ صبح سویرے امریکی وافغان فوجی اپنے اڈے سے کسی مشن پر روانہ ہورہے تھے طالبان کے حملے میں 2امریکی فوجی موقع پرہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ مقامی انتظامیہ نے بھی واقع کی تصدیق کی ہے حملہ کابل گردیز شاہراہ پر دو روزقبل لوگ کے محمداغی کے علاقے میں طالبان نے امریکی فوجیوں کونشانہ بنایاتھا جس میں ایک فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق اتحادی افواج نے بھی کی تھی لیکن اس حملے میں بھی دو فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔دوسری جانب طالبان نے غزنی میں پھر بڑی کارروائی کی اور منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقر کے فوجی اڈے پرقبضہ کرلیا ہے لڑائی میں بارہ فوجی بھی مارے گئے ہیں طالبان کے مطابق اس اڈے پرموجود سیکورٹی اہلکار لوگوں سے بھتہ وصولی میں ملوث تھے جس کی وجہ سے طالبان نے حملہ کیا ۔دوسری جانب منگل کو ننگر ہار میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ہلاکتیں 68 ہو گئی ۔ گزشتہ روز شدید زخمی متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ واضح رہے کہ منگل کو ننگر ہار میں ضلع مہمند درہ میں شہری پولیس کیخلاف احتجاج کر رہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے مظاہرین کے قریب دھماکے کئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More