ترکی نے شامی عوامی فوج کو اسلحہ فراہم کردیا

0

انقرہ (امت نیوز ) روس اور ایران کی جانب سے ادلب پر حملہ روکنے سے انکار کے بعد ترک نے ادلب میں شام کی عوامی فوج کو مقابلے کیلئے اسلحے کی بڑی کھیپ فراہم کردی ہے اورانہیں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اسلحے کی کھیپ میں راکٹ زیڈبھی شامل ہیں ،جو ٹینکوں کو تباہ کرسکتے ہیں ۔ شامی عوامی فوج کے ایک کمانڈر نے مغربی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ترک بھائیوں نے ہمیں جنگ میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔روس ایران اور بشار افواج کو ادلب میں داخلے سے روکنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ۔ہمارے جنگجو تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تہران کا نفرسں کی ناکامی کے بعد ترکی کی امداد میں اضافہ ہوا ہے ،ہم طویل جنگ کیلئے تیار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More