میت کی واپسی-لاہور میں تدفین کے انتظامات مکمل

0

لاہور؍لندن(نمائندہ امت؍ مانیٹرنگ ڈیسک)بیگم کلثوم نواز شریف کی میت واپس لانے اورجاتی امرا لاہور میں تدفین کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔میئر لاہور کرنل جاوید مبشر کے مطابق تدفین میں صرف قریبی عزیز و اقارب کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی ۔نواز لیگ کے صدر شہباز شریف میت واپس لانے کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن پہنچ گئے ہیں ۔جمعرات کو مرحومہ کی نماز جنازہ لندن کی جامع مسجد ریجنٹ پارک میں سوا12 بجے ادا کی جائے گی ۔جس میں مرحومہ کے دونوں بیٹے بھی شریک ہوں گے۔نماز جنازہ کے بعد میت کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے میت کو ہیتھرو ائیر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی 758کے ذریعے روانہ کی جائے گی۔اسی پرواز میں نواز شریف خاندان کے افراد بھی سوار ہوں گے ۔میت کے ساتھ شہباز شریف اور مرحومہ کی چھوٹی بیٹی و اسحاق ڈار کی بہواسما، بیٹوں حسین و حسن نواز کی بیگمات،پوتا زکریا حسین نواز اور دوسرے افراد شامل ہوں گے۔ پی آئی اے کی فلائٹ جمعہ کی صبح5بجے کر55 منٹ پر لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔اسی روز شریف سٹی اسپتال میں شام 5بجے مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور انہیں جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائے گا جہاں میاں محمد شریف اور میاں عباس شریف پہلے ہی آسودہ خاک ہیں ۔میئر لاہور کرنل مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ تدفین میں صرف انتہائی قریبی عزیز رشتہ داروں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More