بھارت کا 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا جاری کرنے سے انکار
لاہور(امت نیوز)بھارتی حکومت نے پاکستان کے کم از کم4 عالمی شہرت کے حامل کھلاڑیوں کو ایشیاکپ کے شوز کے لیے بھارت کے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔۔پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ روابط منقطع ہوئے10سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں ملکوں میں کشیدگی برقرار ہے۔حال ہی میں ہونے والے واقعات کے باعث ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان فوری طور پر کرکٹ سیریز کا کوئی چانس نہیں ہے۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارت کے مختلف ٹی وی چینلز نے پاکستان کے تین سابق کپتانوں وسیم اکرم،،،مصباح الحق ،یونس خان اور عالمی شہرت یافتہ لیگ سپنر عبدالقادر سے رابطہ کرکے انہیں بھارت آکر ٹی وی شوز میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا تھا۔چاروں کرکٹرز ماضی میں بھارت کے درجنوں دورے کر چکے تھے۔