پاکستان کی حمایت سدھو کو مہنگی پڑنے لگی

0

نئی دہلی(امت نیوز)پاکستان کا دورہ کرکے بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بننے والے کانگریسی رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف ایک 20 سال پرانا کیس پھر سے کْھل گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے 1998 میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق کیس میں اپنے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 27 دسمبر 1998ء کو سدھو اور ان کے دوست روپیندر سنگھ ساندھو کی گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا ٗاس مقدمے میں سیشن کورٹ نے سدھو اور ان کے دوست کو 1999 میں بری کیا، تاہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More