ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نڈال کی حکمرانی

0

پیرس(امت نیوز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال یو ایس اوپن نہ جیتنے کے باوجود پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں، سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس سٹار راجر فیڈرر دوسرے نمبر پر بدستور قائم ہیں، سربیا کے نامور کھلاڑی اور یو ایس اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ تین درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ویمنز سنگلز میں سیمونا ہالپ بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی دوسرے نمبر پر قائم ہیں، جرمنی کی انجلیق کربر ایک درجہ ترقی کر کے چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ آئی ٹی ایف نے تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت مینز سنگلز میں سپین کے رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر قائم ہیں، سربیا کے نامور کھلاڑی اور یو ایس اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ تین درجے ترقی کے بعد چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More