پی ایس ایل سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد ملی- ہارون لورگاٹ

0

لاہور(امت نیوز) آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے پی ایس ایل کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا دروازہ قرار دیدیا۔لاہور قلندرز کے زیراہتمام پریس کانفرنس کے دوران ہارون لورگاٹ نے کہا کہ لیگ کے پہلے پروجیکٹ کے آغاز پر لاہور آیا تھا، طویل عرصہ بعد دوبارہ آمد پر بہت خوش ہوں۔ انھوں نے کہاکہ پاکستانی لیگ میں کرکٹ کا معیار دیکھ کر بیحد خوشی ہوتی ہے،پوری امید ہے کہ یہ لیگ یہاں عالمی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی، اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کی ٹیمیں پاکستان آکر کرکٹ کھیلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More