کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بہترین بنانا میرا ہدف ہے-گرانٹ بریڈ

0

دبئی(امت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہاہے کہ ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا میرا ہدف ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے گزشتہ روز ہی ٹیم کو دبئی میں جوائن کیا اور پہلے روز کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس سیشن کی نگرانی کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے روز ٹریننگ سیشن اچھا رہا اور ٹیم میں شریک کھلاڑیوں کی فٹنس اور فیلڈنگ اچھی ہے۔گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ خوش آئند بات یہ کہ پاکستانی کھلاڑی سیکھنے کے لیے تیار ہیں اور فیلڈنگ کی بنیادی تکنیک سے بخوبی واقف ہیں۔فیلڈنگ کوچ نے عزم کا اظہار کیا کہ ان کا ہدف ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی 16 رکنی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More