قائداعظم فرسٹ کلاس سیزن کا تیسرا مرحلہ کل شروع ہوگا

0

اسلام آباد (امت نیوز)قائداعظم فرسٹ کلاس کرکٹ کپ کا تیسرا مرحلہ (کل) ہفتہ سے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے میچوں میں لاہور وائٹ کا مقابلہ ایچ بی ایل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ پشاور اور این بی پی کی ٹیموں کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہوگا، ایس این جی پی ایل اور اسلام آباد کی ٹیموں کا ٹکڑاو ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں ہو گا جبکہ فاٹا کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف ایبٹ آباد کرکٹ گراونڈ پر مد مقابل ہو گی، گروپ بی کے میچوں میں کراچی وائٹ کا مقابلہ زیڈ ٹی بی ایل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More