کورنگی کے درجنوں چرچ بھی پانی سے محروم ہوگئے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع کورنگی کی درجنوں چرچ بھی پانی سے محروم کردیئے گئے ہیں۔جوز ف ٹاؤن ،فرانسز ٹاؤن ،کرسچن ٹاؤن سمت دیگر علاقوں میں ہزاروں مکین پانی سے محروم کردیئے گئے ہیں ،ڈی سی کوٹہ کا پانی ہائیڈرنٹس انتظامیہ نے روک کر مہنگے داموں پانی کی فروخت شروع کردی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اورمنیارٹی ونگ کے فوکل پرسن فوائل اعجاز کے مطابق ضلع میں50سے زائدچرچ ہیں جہاں پر اتوار کومسیحی برادری اپنی عبادت کی ادائیگی کے لئے جاتی ہے ،لانڈھی ہائیڈرنٹ کی جانب سے مساجد ،مدارس،امام بارگاہوں اور اقلیتی برادری کو پانی کی فراہمی کے لئے کوٹہ مختص کیا گیا تھا جس کے بعد اب آہستہ آہستہ واٹر بورڈ کے افسران کی جانب سے ہائیڈرنٹ انتظامیہ سے ملی بھگت کے ذریعے شہریوں کے پانی کو فروخت کرنے کے لئے مساجد،امام بارگاہوں اور مسیحی برادری کا بھی پانی روکنا شروع کردیا ہے،ضلع کورنگی میں مسیحی برادری زیادہ تر کرسچن ٹاؤن ،جوزف ٹاؤن ،سیکٹر 48ایف ،فرانسز ٹاؤن کورنگی ،ضیا کالونی ،ناصر جمپ اور کرسچپن ٹاؤن سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ۔ان میں ہزاروں مسیحی خاندان آباد ہیں جن کوچند ہفتے قبل تک مفت پانی کی فراہمی کی جاتی تھی ،جب کہ شہریوں کو اپنا ہی پانی مہنگے داموں پانی فروخت کیا جارہا ہے ۔اس حوالے سے نوائل اعجاز کا کہنا ہے کہ ہمیں اتوار کو چرچز پر پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے تاہم اب کئی ہفتوں سے پانی کی سپلائی روکی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More